دعوت اسلامی کا مختصر تعارف

دعوت اسلامی کا مختصر تعارف

از قلم: محمد عرفان رضا قادری

الحمد للہ دعوت اسلامی تبلیغ قر   آن و سنت کی ایک عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے جو کہ دین متین کی خدمت کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ اس پیاری تحریک کا مقصد رضاے الٰہی عزوجل،خوشنودئ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم، سنت کو عام کرنا اور مسلمانوں کو پابند شرع بنانا ہے۔ آئیے ! مختصر انداز میں دعوت اسلامی کا تعارف پڑھتے ہیں کہ کس انداز میں دعوت اسلامی کام کر رہی ہے؟ پھر آپ خود فیصلہ کریں کہ جب دعوت اسلامی دین کا اتنا بڑا کام کر رہی ہے تو ہمارا کیا فریضہ بنتا ہے؟ ہم بھی دعوت اسلامی کا تن من دھن سے ساتھ کیوں نہ دیں؟ آئیے! جانتے ہیں کیا ہے دعوت اسلامی اور اس کا طریقۂ کار؟

الحمدللہ عزوجل دعوت اسلامی 1981ء میں معرض وجود میں آئی۔ خوبصورت درخت کو حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری نے اپنے خون جگر سے کچھ اس طرح سینچا کہ اس کی شاخیں بجلی کی رفتار سے بہت جلد دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پہنچ کر دین متین کی خدمت کو سرانجام دے رہی ہیں۔ اب تک الحمد للہ اس تحریک نے 80 سے زائد شعبہ جات قائم کر دیے ہیں جو کہ الگ الگ انداز میں خدمت دین متین کے لیے مصروف عمل ہیں اور تشنگان علم کو سیراب کر رہے ہیں۔ آئیے دعوتِ اسلامی کے کچھ شعبوں کے نام اور کام جانتے ہیں۔( مگر یاد رکھیں تمام شعبوں کو بیان کرنا اور ان کے انوکھے کارناموں کا تذکرہ کرنا از حد مشکل ہے ورنہ مضمون طویل ہو جائے گا

مختصراً ان میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:

نمبر شمار شعبے کا نام نمبر شمار شعبے کا نام
۱ جامعۃ المدینہ ۲ مدرسۃ المدینہ
۳ مدرسۃ المدینہ بالغان ۴ دار المدینہ اسلامک اسکول
۵ فیضان آن لائن اکیڈمی ۶ دار الافتا اہل سنت
۷ مدنی قافلہ ۸ دار السنّہ
۹ خدام المساجد ۱۰ المدینہ لائبریری
۱۱ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) ۱۲ دار الافتا اہل سنت
۱۳ مجلس سکیورٹی ۱۴ مجلس شجرکاری
۱۵ تقسیم رسائل ۱۶ مدنی عطیات
۱۷ مجلس توقیت ۱۸ المدینۃ العلمیۃ
۱۹ فیضان مدینہ ۲۰ مکتبۃ المدینہ
۲۱ مدنی چینل ۲۲ مجلس آئی ٹی
۲۳ مجلس اجیر ۲۴ لنگر رضویہ

انکے علاوہ اور بھی شعبے ہیں جن کے ذریعے اسلام کی پرچم کشائی ہو رہی ہے۔

اب ہم کچھ شعبوں کے تفصیلات عرض کرتے ہیں۔

جامعۃالمدینہ: اس شعبہ میں عالم دین بنایا جاتا ہے جنہیں لوگ "مولانا" کے نام سے موسوم کرتے ہیں الحمد للہ دعوت اسلامی نے اس شعبے کو اب تک دنیا کے 891 مقامات پر قائم کر دیا ہے جن میں 67000 طلباء اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔ کم و بیش 25000 سے زائد مدنی علماء فارغ ہوکر امت محمدیہ کو پابند شرع بنا رہے ہیں۔ مدرسۃ المدینہ:- اس شعبہ میں بچوں کو حافظ و قاری بنایا جاتا ہے الحمد للہ دعوت اسلامی نے اس شعبہ کو بھی اب تک دنیا کہ 4339 مقامات پر متعارف کرا دیا ہے جن میں پڑھنے والے 200000 سے زائد طلباء اور طالبات ہیں۔ اب تک حافظ قرآن بننے والے 92000 ہیں اور ناظرہ مکمل کرنے والے 294000 ہیں۔

مدرسۃ المدینہ بالغان: اس شعبہ میں عمر دراز اسلامی بھائیوں کو درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید پڑھایا جاتا ہے۔ الحمد للہ دعوت اسلامی اس شعبہ کو بھی دنیا بھر میں عام کر رہی ہے اور اب تک 30000 سے زائد مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغان لگایا جارہا ہے اور اس شعبہ سے فیضیاب ہونے والوں کو شمار میں لانا انتہائی مشکل امر ہے۔

دار المدینہ: یہ ایک اسلامک انگلش میڈیم اسکول سسٹم ہے۔اس شعبے میں دینی اور دنیوی تعلیم دی جاتی ہے جس سے بچے بآسانی حافظ و قاری، عالم و مفتی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر، انجینئر اور وکیل بھی بنتے نظر آئیں گے۔ الحمدللہ دعوت اسلامی نے اس شعبہ کو بھی اب تک دنیا بھر میں 85 شاخوں (Branches) کے ساتھ 103 مقامات پر قائم کر دیا ہے اس میں 25000 سے زائد طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

فیضان آن لائن اکیڈمی: اس شعبہ میں جن لوگوں کے پاس تعلیم حاصل کرنے کا وقت نہیں ہوتا مگر شوق بہت ہوتا ہے۔ ان کے لیے ان کی مرضی کے مطابق ان کے مقرر کردہ وقت میں انہیں آن لائن تعلیم دی جاتی ہے اس میں وہ عالم حافظ وغیرہ بنتے ہیں۔ الحمدللہ اب تک دنیا کے 75 ممالک میں مختلف 30 کورسیز کرائے جاتے ہیں۔ اس میں پڑھنے والے 14000 سے زائد طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

خدام المساجد: یہ شعبہ دنیا بھر میں خانۂ خدا (مسجدوں) کی تعمیر و توسیع انتظام و انصرام کے معاملات کو دیکھتا ہے۔ الحمدللہ دعوت اسلامی دنیا بھر میں ہر سال 600 مساجد کی تعمیر کرتی ہے یعنی ہر دن دو مسجدیں۔

مدنی چینل: اس شعبے کو تو آج ہر کوئی جانتا ہے یہ شعبہ 10 رمضان المبارک 1429ھ مطابق 12 ستمبر 2008ء کو وجود میں لایا گیا اور یہ شعبہ Tv پر ہر وقت دین کی اشاعت میں لگا ہوا ہے۔ انوکھے سلسلے عوام کے درمیان لاتا ہے اور لوگ گھر بیٹھیے دینی معلومات حاصل کرتے ہیں۔ مدنی چینل 3 زبانوں اردو، انگریزی اور بنگلہ میں ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔ نیز ملت اسلامیہ کے نو نہالوں کے لیے بھی Kids Madani Channel کو شروع کیا گیا تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر ہو۔ اور وہ بچپن ہی سے دیندار بنیں۔ الحمدللہ 15 زبانوں میں ان پروگرامز کی Dubbing کرکے زیادہ سے زیادہ امت مسلمہ تک دین کا پیغام عام کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا Social Media: دعوت اسلامی نے جب محسوس کیا کہ امت محمدیہ کی ایک اچھی خاصی تعداد شوشل میڈیا پر اپنا وقت ضائع کر رہی ہے تو اس میں بھی دین کی اشاعت پوسٹ وغیرہ کے ذریعے عام کرنا شروع کیا تاکہ لوگ علم دین سے مستفیض ہوں یہ شعبہ آپ کو Facebook, YouTube, Instagram, Twitter, Telegram وغیرہ پر Dawateislami کے نام سے مل جائے گا۔ آپ بھی اس سے خوب فائدہ اٹھائیں۔

مکتبۃ المدینہ: اس شعبہ میں دعوت اسلامی امت مسلمہ کی خیرخواہی اور انکی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً کتب دینیہ شائع کرتی رہتی ہے اس شعبہ میں 37 زبانوں میں کتابیں لکھی جاتی ہیں تاکہ ہر زبان والا فائدہ اٹھائے۔

لنگر رضویہ: اس شعبہ کے ذریعہ رمضان میں سحری و افطاری، محفل میلاد اور بڑی راتوں کے اجتماعات وغیرہ کے لئے ہمیشہ قیام و طعام کا انتظام کیا جاتا ہے۔ الحمد للہ یہ شعبہ دنیا بھر میں لوگوں کی ضروریات کو پورا کر رہا ہے۔

فیضان گلوبل ریلیف فاونڈیشن (FGRF): اس شعبہ میں دکھیاری امت کی ہر طرح سے مدد کی جاتی ہے۔ الحمدللہ اس شعبہ نے دنیا بھر میں وہ کام سرانجام دیے ہیں جو آج تک کسی تحریک نے نہیں کیا۔ سیلاب اور زلزلوں کا شکار بنے مجبور مسلمانوں میں راشن اور پیسہ تقسیم کیا۔ اسی طرح COVID-19 میں 2600000 خاندانوں کو راشن وغیرہ دیا۔ نیز تھیلیسیمیا کے مریضوں کو 38000 سے زائد خون کی بوتلیں فراہم کی گئیں۔ شجر کاری مہم میں ہدف دیا گیا کہ 1000000 پودے لگائے جائیں۔

مجلس اجیر: اس شعبہ میں جو حضرات دعوتِ اسلامی کے لئے کام کرتے ہیں مثلا اساتذہ،خدام،ائمہ،موذن،اراکین وغیرہ کو salaries دی جاتی ہیں اور ساتھ ہی علاج بھی کرایا جاتا ہے۔ دعوت اسلامی کے تقریباً 31500 سے زائد اجیر ہیں جن کو سیلری دی جاتی ہیں۔ المدینہ لائبریری: اس شعبہ کے ذریعہ طلبۂ کرام، علماء کرام اور مفتیان کرام کے مطالعہ کے لیے مدارس و مساجد اور دار الافتاء میں کتابوں کا انتظام کیا جاتا ہے صرف ایک لائبریری کو کتابوں کے ساتھ مکمل کرنے میں کروڑوں خرچ ہوتے ہیں۔

مجلسِ سکیوریٹی: اس شعبہ میں تحفظ مبلغین و اراکین و شوریٰ کے لئے Securities کا انتظام کیا جاتا ہے۔

تقسیم رسائل: اس شعبہ میں امت تک دین کا پیغام کتابوں کے ذریعے عام کیا جاتا ہے۔ تقریباً ہر ماہ کم و بیش 50000 سے زائد مفت میں رسائل تقسیم کیے جاتے ہیں۔

اب آپ سوچئے کہ دعوت اسلامی کیا ہے؟ اور کیسا کام کر رہی ہے؟ ہم نے تو صرف آپ کے سامنے دعوت اسلامی کے تعارف میں کچھ ہی باتوں کا تذکرہ کیا ہے یقیناً ہم نے 100٪ فیصد میں صرف 1٪ فیصد تعارف کرایا ہے۔ سوچیے 99٪ فیصد تعارف کا کیا حال ہوگا. اور وہ بھی میں نے ہر شعبے کو اجمالاً ذکر کیا ہے۔ اگر تفصیلا کرتا تو ایک بھی مکمل نہ ہوتا اب ایک سوال اٹھتا ہے دعوت اسلامی اتنا بڑا کام کیسے کر رہی ہے؟ اسکی Funding کہاں سے ہوتی ہے؟ تو سنیے دعوت اسلامی آپ کے اور ہمارے ہی مال سے پوری دنیا میں کام کر رہی ہے۔ دین اسلام کو پھیلا رہی ہے ۔ پرچم اسلام کو بلند کر رہی ہے۔ ہمیں بھی چاہیے اپنا تن من دھن سب دعوت اسلامی کے نام کریں اور مل کر دین کا کام کریں آپ بھی اپنے صدقات نافلہ، واجبہ، فطرہ، زکوٰۃ اور عشر وغیرہ دعوت اسلامی کو دیں اور بڑھ چڑھ کر حصہ ملائیں۔ میں پھر سے آپ سب سے مؤدبانہ التجاء کرتا ہوں اپنا سب کچھ تن ہو دھن ہو علم ہو وقت ہو کام ہو سب دعوت اسلامی کے نام کریں. آخرت میں اللہ تعالیٰ آپ کو اس کے بدلے وہ دے گا جس کا آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

آئیے دعوت اسلامی کا ساتھ دیجیے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہمیں بھی ساتھ مل کر دین کی سربلندی کے لیے سب کچھ قربان کرنے والا بنائے۔ اور اس ماحول میں استقامت کے ساتھ رہنے کی توفیق بخشے۔ ایمان کے ساتھ دنیا میں رکھے اور ایمان کے ساتھ اٹھائے۔ آمین۔

از قلم ✍️:- محمد عرفان رضا قادری
ہزاری باغ جھارکھنڈ
متعلم درجہ سادسہ
جامعۃالمدینہ فیضان مفتئ اعظم ہند شاہجہان پور (یوپی)

واٹس ایپ پر شیئر کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کتابیں ہیں چمن اپنا

مفتی عبد اللطیف جلالی اسلاف کی جیتی جاگتی تصویر

مطالعہ: روح کی غذا