از قلم: عطاء المصطفی مصباحی
خادم التدریس: جامعۃ المدینہ، فیضان مفتیٔ اعظم ہند، شاہجہان پور، ہند

(1)۔ابتدائی مرحلہ میں طلباء عربی زبان کے الفاظ(مفردات) کا ایک خاطر خواہ ذخیرہ یاد کریں۔یہ ہدف آسانی سے ایسے حاصل کر سکتے ہیں کہ آپ ہر سال ایک ہزار الفاظ یعنی روانہ تین نئے عربی الفاظ یاد کریں۔
(2)۔درسی و غیر درسی جو بھی کتاب آپ پڑھیں ان سے اچھے اچھے جملے اور عمدہ تعبیرات اخذ کرکے اپنی کاپی پر یکجا کریں۔۔۔
(3)۔عربی زبان کے شہ پارے باقاعدہ سمجھ کر یاد کریں۔
(4)۔قرآن کریم کے آخری تین پارے مع حل لغات اور فہم آیات کے ساتھ حفظ کریں۔
(5)۔کلام نبوت میں سے دس خطبے۔
(6)۔نامور خطبائے عرب کی چند مشہور تقریریں اپنی کاپی میں نقل کریں اور ان میں سے بعض نمونہ یاد کریں۔
(7)۔تقریبا دو سو مشہور ترین نعت نبوی پر مشتمل عربی اشعار یاد کریں اور انہیں دہراتے رہیں۔
(8)۔درسی کتابوں کے مالہ وماعلیہ سمجھنے کی جہاں کوشش ہو وہیں یہ کوشش بھی ہونی چاہیےکہ آپ ان کی عبارت خوانی بآواز بلند، مخارج کی صحت اور اعراب کی درستگی کے ساتھ بار بار کریں۔۔۔
جاری۔۔۔۔۔