اشاعتیں

سائنس لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

پیڑ پودے لگائیں اور آکسیجن فراہم کریں

تصویر
پیڑ پودے لگائیں اور آکسیجن فراہم کریں از قلم: مولانا طفیل احمد مصباحی سابق نائب ایڈیٹر ماہنامہ اشرفیہ مبارک پور موبائل نمبر: 8416960925 آج پوری دنیا " کورونا " جیسی موذی وبا میں مبتلا ہے ۔ اس وبا سے اب تک ہزاروں افراد مر چکے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لوگ بیمار ہیں اور کورونا کی مار جھیل رہے ہیں ۔ اللہ کی پناہ !!! ہاسپیٹل اور شفا خانوں میں بیڈ نہیں مل رہے ہیں اور اگر بیڈ دستیاب ہیں تو     آکسیجن کی قلت ہے ۔ سعودی عرب سمیت دنیا کے دوسرے ممالک ہندوستان کو       آکسیجن ڈونیٹ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کیئر فنڈ سے 550     آکسیجن فلانٹ تیار کیے جانے کی بات چل رہی ہے ۔ جب عذاب سر پر مسلط ہو جاتا ہے ، تب ہم اس سے نجات کے راستے ڈھونڈنے لگتے ہیں۔   آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے چین کے بعد ہندوستان دنیا کا غالباً سب سے بڑا ملک ہے ، اس کے پاس قدرتی ذخائر اور   آکسیجن پیدا کرنے والے ذرائع کی کمی نہیں ہے ۔ لیکن افسوس !     آج ہمارا ملک     آکسیجن کی قلت کا سامنا کر رہا ہے ۔ بروقت آکسیجن نہ ملنے کے