اشاعتیں

علوم حدیث لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

صحاحِ سته کا مطالعہ کیسے کریں؟

تصویر
صحاح سته سے مراد چھ مشہور کتب احادیث ہیں : (۱) صحیح بخاری (۲) صحیح مسلم (۳)سنن ترمذی (۴)سنن ابن ماجہ (۵)سنن نسائی (۶)سنن ابو داؤد ۔ بعض محدثین نے ابن ماجہ کے بجائے مؤطا امام مالک کو اور بعض محدثین نے سنن دارمی کو صحاح ستہ میں شمار فرمای۔ (نزھة القاری ج:۱، ص:۱۰۵) جامع کی تعریف: وہ کتاب ہے جس میں یہ آٹھ مضامین ہوں عقائد، احکام، تفسیر، سیرومغازی، آداب، مناقب، فتن، علاماتِ قیامت۔ سنن کی تعریف: جن میں ابوابِ فقہ کی ترتیب سے احکام سے متعلق احادیث ہوں۔ اگر یہ کتب مکتبہ ”مؤسسة الرسالة الناشرين“ کی مل سکیں تو اسی کو حاصل کریں کہ انھوں نے ان میں موجود تمام احادیث پر حکم لگانے کا الترام کیا ہے کون صحیح ہے، اور کون حسن یا ضعیف ہے۔ ہاں ان میں موجود تحکیم پر آنکھ بند کرکے اعتماد نہیں کیا جاسکتا، کہ تحقیق واختلافِ تحکیم کی گنجائش اپنی جگہ پر باقی ہے ۔ دورۂ حدیث وہ بابرکت درجہ ہے کہ جو پورا سال ہی حدیث کے لیے وقف ہوتا ہے۔ اور اس میں صحاحِ ستہ کا درس جاری رہتا ہے؛ لہذا وقت کو غنیمت جانتے ہوئے اگر مکمل صحاح کا مطالعہ ہو جائے تو اس کے بہت فوائد حاصل ہوں گے۔ صحاح ستہ میں اح